این اے 41، شیر افضل خان مروت نے کتنی لیڈ سے میدان مار لیا؟ نتیجہ آگیا

لکی مروت (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت حلقہ این اے 41 لکی مروت سے کامیاب ہوگئے۔

عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 لکی مروت کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام 409 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 46070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close