مسلم لیگ (ن) کا ایک اور اہم رہنما و سابق وزیر بھی ہار گیا

گوجرانوالا(پی این آئی)ملک میں فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ایک اور اپ سیٹ ہوا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر اپنی قومی اسمبلی کی نشست ہار گئے۔

خرم دستگیر کو گوجرانوالا میں ن لیگ کی مضبوط تصور کی جانے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 78 میں شکست ہوئی۔تمام 319 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 47 کے سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد مبین عارف 106169 ووٹ لے کر جیت گئے۔خرم دستگير خان 88308 ووٹ لے سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close