لاہور(پی این آئی)عام انتخابات میں بڑے بڑے اپ سیٹ سامنے آرہے ہیں ،الیکشن میں نامور برج الٹ گئے،آزاد امیدواروں نے متعدد حلقوں میں سیٹیں اپنے نام کر لیں۔ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، جاوید لطیف، مرتضیٰ جاوید عباسی اور شیخ روحیل اصغر اپنی نشستیں کھو بیٹھے۔
قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 21، مسلم لیگ (ن) نے 12 اور پیپلزپارٹی نے 8 نشستیں جیتی ہیں۔الیکشن کمیشن نے نتائج میں تاخیر سے متعلق صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نتائج جوں جوں آتے جائیں گے، اس سے آگاہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کا نظام کام کر رہا ہے اور یہ نتائج اسی نظام سے حاصل کرلیے گئے ہیں اور تاخیر کی وجہ انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردی جس میں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹےمیں تمام نتائج جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آدھے گھنٹے میں تمام نتائج کا اعلان کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں