لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے بھی الیکشن 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی کارگردگی کو تسلیم کر لیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں بالکل حیران نہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے اس وقت خیبرپختونخوا اور پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی جوبے مثال ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ نتائج کے اعلان میں غیر معمولی تاخیر نے اس عمل کو مکمل طور پر مشکوک بنا دیا ہے جس کے بعد ن لیگ کے پاس حکومت کرنے کا کوئی اخلاقی اختیار نہیں بچا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو عام انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا کہ ’پاکستانی عوام آپ کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی ڈاکٹر یاسمین کے مقابلے میں جیت متنازعہ ہے۔انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم بغیر کسی بیساکھی کے حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ن لیگ حکومت نہیں بنا سکتی۔
نوازشریف واپس جائیں گے۔ن لیگ کی کوئی اکثریت نہیں۔ نوازشریف یہ کہتے ہوئے واپس جائیں گے کہ مجھے کیوں بلایا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ کی کوئی اکثریت نہیں ، نہ مرکز میں نہ پنجاب میں حکومت بنا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ ملک کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے حلقہ این اے 130سے تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دیدی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ،سینئر نائب صدر مریم نواز اور نائب صدر حمزہ شہباز نے بھی قومی و صوبائی حلقوں میں کامیابی حاصل کر لی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں