لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار کی شکست کا فیصلہ روکنے کا حکم جاری کر دیا، وجہ کیا بنی؟

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 میں نتائج سے متعلق فارم47 پر عمل درآمد روک دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے بھی روک دیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی الیکشن رزلٹ سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔لاہور ہائیکورٹ نے 12فروری کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔کمرہ عدالت میں فیصلے کے وقت سلمان اکرم راجہ اور ان کی اہلیہ موجود تھے، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد سلیم پیش ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close