آصف زرداری اور بلاول بھٹو ہنگامی طور پر کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

لاہور (پی این آئی) سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی طور پر لاہور پہنچ گئے۔

آصف زرداری اور بلاول لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا بھی امکان ہے۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے شہباز شریف کو آصف زرداری سمیت تمام سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کا ٹاسک دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے پاس حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ اکثریت نہیں، آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی قیادت حکومت بنانے کیلئے ساتھ مل کر بیٹھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close