لاہور ( پی این آئی) ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی 14نشستوں پر ایم کیوایم کی کامیابی کی اطلاعات ہیں،اگر پیپلزپارٹی کو اندرون سندھ سے ووٹ مل رہے ہیں تو تسلیم کرنا چاہیے۔
ہمارا ہدف قومی اسمبلی کی 18 نشستیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج میں تاخیر پر ہمیں بھی تشویش ہے، قومی اسمبلی 14نشستوں پر ایم کیوایم پاکستان کی کامیابی کی اطلاعات ہیں، ہمارا ہدف قومی اسمبلی کی 18 نشستیں تھیں، میر پور خاص سے بھی جیت رہے ہیں، جب ہمیں مکمل رزلٹ ملے گا تو ہم بتائیں گے، میرے حلقے میں ٹرن آؤٹ 40 فیصد سے زائد تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد پالیسی میں کراچی سب کی ترجیحات میں ہیں، اگر پیپلزپارٹی کو اندرون سندھ سے ووٹ مل رہے ہیں تو اس کے وجود کو تسلیم کرنا چاہیے، خواہش رہی ہے کہ دیہی اور شہری سندھ میں تفریق کو ختم کریں۔ ہمارے مطالبات پر پی ڈی ایم حکومت میں بھی عمل نہیں ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے 265 میں سے104 حلقوں کا نتیجہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق 87 آزاد امیدوار، مسلم لیگ (ن) 60 اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے45، ایم کیوایم 8، آئی پی پی 2 امیدوار کامیاب ہو گئے۔
باقی نشستوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں، سابق وزرائے اعظم محمد نوازشریف، سید یوسف رضا گیلانی، محمد شہبازشریف اور سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹو ، گوہر علی خان ، اسد قیصر ، سید خورشید احمد شاہ سمیت اہم رہنما کامیاب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کو 8، جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان مسلم لیگ نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ ایک نشست پر امیدوار کی وفات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں