الیکشن ریزلٹ، صدر عارف علوی نے دلچسپ بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن ریزلٹ، صدر عارف علوی نے دلچسپ بیان جاری کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایکس پر ذو معنی پیغام شیئر کیا ہے۔صدرِ مملکت ڈاکٹر علوی نے ایکس کے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’اگر ہم اپنے آپ کو گڑھے میں پائیں تو حکمت کاتقاضا ہےکہ اللّٰہ سے مدد مانگیں اور کم از کم مزید کھدائی بند کر دیں۔‘واضح رہے کہ صدرِ مملکت نے یہ ذو معنی پیغام الیکشن نتائج کی آمد کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یاد رہے کہ عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والی پولنگ کے نتائج تاحال موصول ہو رہے ہیں۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کی تعداد اب تک زیادہ کامیاب ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔