نواز شریف وکٹری تقریر کب کریں گے؟

لاہور(پی این آئی)نواز شریف وکٹری تقریر کب کریں گے؟مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر، چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کچھ حلقوں کے حتمی نتائج موصول ہوتے ہی جیت کی تقریر کریں گے۔مریم نواز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے اکاؤنٹ پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُن کا کہنا ہے کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے جان بوجھ کر غلط تاثر دیا گیا تھا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ ’الحمدللّٰہ مسلم لیگ ن مرکز اور پنجاب میں واحد سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے، کچھ نتائج کا انتظار ہے،

حتمی نتائج کے موصول ہوتے ہی میاں محمد نواز شریف جیت کی تقریر کے لیے مسلم لیگ ن کے ہیڈ کوارٹر کا رُخ کریں گے، انشاء اللّٰہ۔‘یاد رہے کہ گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف تقریر کیے بغیر ہی ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ سے گھر روانہ ہوگئے تھے۔پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سیکریٹریٹ میں تقریر کرنا تھی جس کی تیاری مکمل تھی، ڈائس پر مائیک بھی لگ چکے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close