جہانگیر ترین کو اپنے حلقے میں بری شکست

لودھراں(پی این آئی)جہانگیر ترین کو اپنے حلقے میں بری شکست۔۔۔۔۔۔۔۔۔لودھراں کے حلقے این اے 155 میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کو شکست ہو گئی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے صدیق خان بلوچ ایک لاکھ 17 ہزار 671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ آئی پی پی کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ مسلم ليگ ن کے صدیق خان بلوچ نے جہانگیر ترین کو 46543 ووٹ سے شکست دی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close