لاہور(پی این آئی)دانیال عزیز کی اہلیہ گرفتار۔۔۔۔۔۔۔۔سینئر سیاسی رہنما، الیکشن 2024ء کے آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ سابقہ ایم این اے مہناز اکبر عزیز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے ذرائع کے مطابق مہناز اکبر عزیز اور اُن کے بیٹے میکال عزیز کو آر او آفس ظفروال سے حراست میں لیا گیا ہے۔اس سے قبل مہناز اکبر عزیز کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دانیال عزیز واضح برتری سے جیت چکے ہیں، این اے 75 کے 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں مل رہا۔اہلیہ دانیال عزیز نے کہا تھا کہ آر او کا کہنا ہے کہ عملہ سامان لے کر نہیں پہنچا، رزلٹ کہاں سے دیں، آر او کا کہنا ہے کہ 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ ابھی تک نہیں پہنچا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شکر گڑھ پولیس نے این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ناکے پر دانیال عزیز کو روکا اور زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں