نواز شریف کو شکست ہوگئی

مانسہرہ(پی ا ین آئی)عام انتخابات 2024ء کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ کے ہاتھوں این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے شکست دیدی۔رپورٹ کے مطابق شہزادہ گستاسپ نے 74 ہزار 713 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، ان کے مقابلے میں میاں نواز شریف نے 63 ہزار 54 ووٹ حاصل کئے۔واضح رہے کہ میاں نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 130 سے بھی انتخاب لڑ رہے ہیں، جہاں انہیں آزاد امیدوار یاسمین راشد کیخلاف برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close