7ہزار کی لیڈ والا پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار گرفتار کر لیا گیا

سیالکوٹ (پی این آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سےپاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حافظ حامد رضا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ حامد رضا کو گرفتار کرلیا گیا ، پی ٹی آئی حمایتی امیدوار کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کو ار آو آفس این اے 70 سے گرفتار کیا گیا ، حامد رضا اپنا نتیجہ جاننے کے لیے ار آو آفس پہنچے تھے ، والد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ، اطلاعات کے مطابق آزاد امیدوار کے پاس 7 ہزار ووٹو ں کی لیڈ ہے ، پولنگ رزلٹ روکنے پر امیدوار پولنگ سٹیشن پہنچا اور اندر جانے کی ضد کی جس پر اسے گرفتار کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close