لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ موبائل فون سروسز کی بندش دھاندلی کی ایک قسم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو میسج سروس سے اپنے پولنگ اسٹیشنز کا پتا معلوم کرنا تھا جبکہ کچھ کو پولنگ اسٹیشنوں تک جانے کے لیے آن لائن کار سروس بھی استعمال کرنی تھی۔ انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز کی بندش واضح طور پر ووٹرز کو روکنے کی کوشش تھی۔ پنجاب بھر میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ بوتھس میں جانے نہیں دیا گیا، ووٹوں کی گنتی کے وقت پولنگ ایجنٹوں کا ہونا ضروری تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں