اسلام آباد (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہےہے کہ ملک بھر میں انتخابات 100 فیصد صاف شفاف ہوئے ہیں، پورے پاکستان میں کسی ووٹر کو نہیں روکا گیا۔
یقین ہے ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سوفیصد شفاف اور پُرامن ہوئے، پولنگ کاعمل بغیرکسی کے وقفے کے جاری رہا کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا۔ جہاں کنیکٹویٹی کا مسئلہ ہوگا متعلقہ پریزائیڈنگ افسر خود متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر جاکر فارم 45 فراہم کرے گا، ای ایم ایس میں فارم 45 اپ لوڈ کرنے کے بعد جہاں سروس بحال ہوگی فارم خود بخود آر او کو موصول ہوجائے گا، گجرات کے3 پولنگ اسٹیشنز میں وقت بڑھایا گیا کیونکہ متعلقہ آر اوز نے وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی۔
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آر او نے رات 2 بجے تک نتیجہ جاری کرنا ہے تاہم نتائج 2 بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں۔موبائل سروس معطلی کی خبریں میڈیا پر دیکھیں۔ انٹرنیٹ بند ہونے سے ہمارے سسٹم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہ
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں