موبائل فون سروس بحال

لاہور (پی این آئی ) ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق بھکر، سرگودھا، راولپنڈی، ٹیکسلا، گوجر خان چکری میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔ بلوچستان کے علاقوں لورالائی، سبی اور جھل مگسی میں بھی سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

“جیو نیوز ” کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے شہروں میں بھی سروس بحال کردی گئی ہیں تاہم کراچی میں سروس معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رہیں۔موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close