کوئٹہ ( پی این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جعلی فارم 45 سے متعلق معتبر اطلاعات ملی ہیں۔
ایک بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ بعض اسٹیشنوں پر افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے سردار اختر مینگل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل کا جعلی فارم 45 سے متعلق بیان مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے پاس ثبوت ہے تو حکام کے سامنے پیش کریں، مینگل صاحب من گھڑت معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ اس مرتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں