حیدرآباد ( پی این آئی)حیدرآباد کے حلقے این اے 219 میں پولنگ اسٹیشن پر ایک سیاسی جماعت کے کارکنان دھاوا بول دیا۔
یہ واقعہ پولنگ اسٹیشن بوائز پرائمری اسکول لطیف آباد نمبر 9 میں پیش آیا جہاں پولنگ اسٹیشن میں موجود عملہ پولنگ کا عمل چھوڑ کر چلا گیا۔پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپرز، باکس اور مہریں بکھری رہیں۔بعد ازاں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں