دانیال عزیز گرفتار

نارووال( پی این آئی) نارووال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا۔

ان کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے دانیال عزیز کو شکرگڑھ میں موڑ سلہریان پر ناکے سے گرفتار کیا۔مہناز اکبر عزیز نے الزام عائد کیا ہے کہ دانیال عزیز کے اوپر بدترین تشدد بھی ہوا ہے، انہیں زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا۔مہناز اکبر عزیز نے مزید کہا کہ دانیال عزیز کی گرفتاری میں احسن اقبال کا ہاتھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close