جہانگیر ترین پارٹی کے امیدوار کے ن لیگی امیدوار پر دھاندلی کا الزام

فیصل آباد (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر خان نے (ن) لیگی امیدوار علی گوہر بلوچ پر دھاندلی کے الزامات لگا دیئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی پی پی کے اہم رہنما ہمایوں اختر خان کے (ن) لیگ کے امیدوار پر دھاندلی کے الزامات پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 97 میں پولنگ سٹیشنز 223 اور 224 پرحکام نے پولنگ روک دی ۔

مذکورہ دونوں پولنگ سٹیشنز لیگی امیدوار علی گوہر بلوچ کے آبائی گاؤں میں ہیں۔ پولنگ رکنے کے بعد پولیس اور فوج کے اہلکار کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے علاقے میں پہنچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close