گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں جاری ووٹوں کی پولنگ کے دوران متعدد مقمات پر سیاسی جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور انہوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 تلہ گنگ میں سیاسی جماعت کے کیمپ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے کیمپ پر دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پولنگ اسٹیشن کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔۔۔۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ریٹرننگ افسر نے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کاعمل روک دیا ہے جبکہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

گوجرانوالہ میں بھی حلقہ این اے 79 میں گورنمنٹ ہائی اسکول واہنڈو پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں میں ہوا، جھگڑے میں ن لیگ کا ایک کارکن زخمی ہو گیا۔۔۔۔ صادق آباد کی چک نمبر 171کے پولنگ اسٹیشن پر بھی دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کے دوران ڈنڈے لگنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔۔۔۔

ضلع نصیرآباد میں بھی پی بی 13 نصیر آباد ون میں پولنگ اسٹیشن جاگن خان عمرانی میں پیپلزپارٹی اور آزادامیدوار کے حامیوں میں جھگڑا ہوا۔۔۔۔۔ پولیس کے مطابق جھگڑےکےدوران فائرنگ میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جھگڑےکے باعث پولنگ کا عمل کچھ دیر متاثر رہا۔۔۔۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں بھی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 شاہ حسن خیل کے میرولی پولنگ اسٹیشن میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، تصادم کے باعث متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close