سکھر (پی این آئی) سکھر کے حلقے این اے 200 کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 3 اور 4 میں پریزائیڈنگ افسر ڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے۔
پریزائیڈنگ افسران کے جانے کے باعث پولنگ کا عمل 4 گھنٹے رکا رہا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے نوٹس کے بعد پولیس پریزائیڈنگ افسران کو واپس لے آئی۔اس حوالے سے ڈی آر او فیاض مہیسر کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران کی واپسی کے بعد پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، پتہ کر رہے ہیں پریزائیڈنگ افسران ڈیوٹی چھوڑ کر کیوں گئے تھے۔ڈی آر او نے کہا کہ ضلع بھر میں پُرامن طریقے سے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں