لاہور(پی این آئی) ملک بھر میں آج عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔
ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔پولنگ اسٹیشنز پر خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے۔سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ماڈل ٹاؤن پولنگ اسٹیشن پہنچے۔نوازشریف نے لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ووٹ کاسٹ کیا۔نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔ملک سے بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر ختم کرنا ہو گا۔ رعونیت ،گالم گلوچ اور قوم کو ورغلانے کا کلچر ختم کرنا ہوگا۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب سادہ اکثریت ملے گی یا مخلوط حکومت بنائیں گے؟ نوازشریف نے کہا کہ او بھئی خدا کا واسطہ ہے مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں