اسلام آباد (پی این آئی )انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل ملک بھر میں جاری ہے لیکن موبائل فون سروس بند ہونےک ے باعث جہاں شہری پریشان ہیں وہیں الیکشن کمیشن کو بھی لینے کے دینے پڑ گئے ہیں کیونکہ ان کا اپنا مرکزی کنٹرول روم بھی غیر فعال ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم بھی غیرفعال ہوگیا، ترجمان کنٹرول روم کے مطابق تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ترجمان ای سی پی کنٹرول روم ہارون شنواری کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ، موبائل فون سروس کی بندش کے باعث شکایات نہیں مل رہیں، کنٹرول روم میں اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم ملک بھر میں پولنگ پرامن انداز میں جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں