عمران خان کے بیٹے بھی میدان میں نکل آئے

ویب ڈیسک (پی این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی حمایت کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اسٹوری شیئر کی ہے۔انسٹااسٹوری میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے دونوں بیٹے پی ٹی آئی کا جھنڈا پکڑے ہوئے ہیں۔دیکھتے ہی دیکھتے مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قاسم خان کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ سے بھی عام انتخابات سے ایک دن پہلے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے اور ساتھ میں مذکورہ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

اس جعلی اکاؤنٹ سے یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ووٹ فار پی ٹی آئی کا استعمال کریں اور اپنے انگھوٹے کی تصویر بھی شیئر کریں اور بتائیں کہ ʼمیں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا‘ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close