خواتین کے پولنگ سٹیشن پر مرد عملہ تعینات

ملتان (پی این آئی) ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 کے پولنگ اسٹیشن 118 میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر مرد اہلکار تعینات کردیے گئے۔

خاتون پولنگ ایجنٹ کے مطابق خواتین پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے لیے پولیس خاتون اہلکار بھی نہیں دی گئی۔خواتین پولنگ ایجنٹ کا کہنا ہے کہ مرد اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشن کے اندر خاتون اہلکار نہیں ہیں۔واضح رہے کہ اس مرتبہ ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 17 ہزار 816 امیدوار میدان میں ہیں، 882 خواتین امیدوار اور 4 خواجہ سرا بھی جنرل نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قومی اسمبلی کے لیے5121 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 27 ہزار 628 حساس اور 18 ہزار 437 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں