بیلٹ پیپرز چھین لیے گئے

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی کے حلقے این اے 235 میں ریٹرننگ افسر سے بیلٹ پیپر چھینے گئے ہیں۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپر چھیننے کے ویڈیو ثبوت ہیں، الیکشن کمیشن واقعے کا نوٹس لے۔۔۔۔۔ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے الیکشن کو متنازع ہونے سے بچائیں۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر نے سندھ کا این اے 232 میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپر چھیننے کا نوٹس لے لیا ہے۔۔۔۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق واقعے پر متعلقہ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔ این اے 232 کورنگی میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرز چھیننے کے واقعہ پر پریزائیڈنگ افسر عبدالواجد قریشی نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔۔۔۔پریزائیڈنگ افسر عبدالواجد قریشی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے بکس چھینے ہیں۔۔۔۔عبدالواجد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان بیلٹ پیپرز کا بکس چھوڑ کر چلے گئے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close