انٹرنیٹ سروس، حکومت وعدے سے مکر گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ سے قبل بڑے شہروں میں موبائل فون سروس متاثر ہونے کی شکایات کے بعد موبائل فون سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح وزارت داخلہ کے
ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ پاکستان میں انتخابات کے لیے پولنگ سے قبل انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے درجنوں واقعات رونما ہوئے۔ عام انتخابات میں پولنگ سے ایک روز قبل صوبہ بلوچستان کے علاقے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دو دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دونوں دھماکوں میں بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے حامیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close