پاکستان کو نواز کی نہیں کس کی ضرورت ہے؟بڑا دعویٰ

مریدکے (پی این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ پاکستان کو نواز کی نہیں امن کی ضرورت ہے،عوام سے اپیل کرتے ہیں ووٹ کی طاقت سے مافیاز کیخلاف ہمارا ساتھ دیں۔

مریدکے میں میڈیا سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان بنگلہ دیش سمیت دیگر چھوٹے ممالک کی کرنسی ہم سے بہتر ہے،اب پھر کہتے ہیں باری دو ،پاکستان کو نواز دو ،پاکستان کو نواز کی نہیں امن کی ضرورت ہے،عوام کو اس وقت حقوق ملیں گے جب اسلامی نظام نافذ ہوگا،
8فروری کو ترازو کا کامیاب کرائیں، ہم عوام اور پاکستان کے حقوق کی پاسداری کرتے ہیں۔

عباسی شہید ہسپتال کو بند کرنے کی خبر جھوٹی ہے: مرتضی وہاب
ان کا مزید کہنا تھا کہ مافیاز نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اورکشمیر کا سودا کیا ،فلسطین پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی،پاکستان پر مسلط مافیاز نے ہمیشہ اپنی جیب بھری عوام کا کوئی خیال نہیں،مافیاز کیخلاف ہم ایک مقدس جہاد کررہے ہیں،ہمارے جہاد کا مقصد پاکستان کو کرپشن سے پاک بنانا ہے ،پاکستان پر مسلط مافیاز کی وجہ سے ہم دنیا میں تماشہ بن گئےہیں،ہمارا نوجوان بے روزگار ہے ،دو کروڑ اسی لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں،پاکستان پر مسلط مافیاز کے گردن پر ہاتھ ڈالنے کا وقت آگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close