لاہور (پی این آئی) گیلپ انٹرنیشنل کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں کی رائے میں الیکشن صاف شفاف نہیں ہوں گے، پاکستان میں مایوسی انتہا کو پہنچ گئی ہے، عام پاکستانی کا انتخابی نظام اور حکومتی ڈھانچے پر اعتماد نمایاں حد تک کم ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گیلپ انٹرنیشنل کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے انعقاد سے قبل پاکستان کی عوام کی رائے پر مبنی سروے کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔گیلپ انٹرنیشنل کے سروے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی عوام میں مایوسی انتہاء کو پہنچ چکی ہے، عوام کی اکثریت کا انتخابی نتائج پر بھروسہ اٹھ چکا ہے۔ گیلپ انٹرنیشنل سروے کے مطابق شدید مایوسی کے عالم میں عام پاکستانی کا انتخابی نظام اور حکومتی ڈھانچے پر اعتماد نمایاں حد تک کم ہوا ہے۔
70فیصد پاکستانیوں کو یقین نہیں کہ انتخابات شفاف ہوں گے۔
88 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ان کے حکومتی نظام میں کرپشن جڑ پکڑ چکی ہے۔ 2022 کے ایک گیلپ سروے میں یہ تناسب 86 فیصد تھا۔ گزشتہ برس صرف 25 فیصد پاکستانیوں نے اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اپریل 2022 میں عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام محض رہا نہیں ہے بلکہ بڑھتا رہا ہے۔ پاکستان میں غیر ملکیوں کے قیام کے حوالے سے بھی رائے منفی ہوتی جارہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں