ن لیگ پیپلز پارٹی کیساتھ اتحادی حکومت بنائے گی یا نہیں؟

کراچی(پی این آئی)تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہےکہ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت بنانے کے موڈ میں نہیں ہے اور ابھی مسلم لیگ (ن) کی یہ سوچ ہے کہ وہ انتخابات میں سادہ اکثریت کے ساتھ جیتیں گے۔

“جیو نیوز” کی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی دونوں کی جانب سے انتخابات کے بعد ایک ساتھ اتحادی حکومت بنانے کا ارادہ نہیں ہے ،ایک طرف حکومت میں آنے کے لیے مسلم لیگ( ن) کے جو معاملات طے ہوئے ہیں یا جو ان کا منشور ہے ، پیپلز پارٹی اس منشور سے اتفاق نہیں کرتی ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چلے گی ۔ تجزیہ کار نے بتا یا کہ مسلم لیگ( ن) بھی سمجھتی ہے کہ اگر کوئی سرپرائز نہ ہوا تو پنجاب میں معاملات بہتر ہیں اور وہ سادہ اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیں گے اور وزیر اعظم نواز شریف ہونگے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو پھر بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close