انتخابات سے چند گھنٹوں قبل اہم پی ٹی آئی رہنماکے بھائی کو گرفتارکر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں راجہ ناصر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران اے آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ راجہ ناصر کو کار سرکار میں مداخلت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔قبل ازیں ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے راجہ ناصر کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پی پی 11 کے امیدوار ہمارے پاس نہیں البتہ ہمیں اُن کی گمشدگی کی اطلاع ون فائیو کے ذریعے ملی۔ عدالت نے پہلے آدھے گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے عدم بازیابی کی صورت میں حلقے کے انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں