لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگرعوام نے سادہ اکثریت دی تو وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف ہوں گے،سادہ اکثریت نہ ملی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا،نوازشریف کی عمر زیادہ ہے لیکن تجربہ بھی انہی کا زیادہ ہے، پاکستان کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے سب کو مل کر مشاورت سے چلنا ہوگا۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، کل عوام فیصلہ کرے گی کہ کون سی پارٹی حکومت بنائے گی۔ دھماکوں کا مقصد ووٹرز کو ڈرایا جائے تاکہ وہ ووٹ ڈالنے نہ آئیں، تین سال پہلے دوبارہ ایسے فیصلے ہوئے کہ دہشتگردوں کو دوبارہ دہشتگردی کا موقع ملا، دنیا کا امن پاکستان کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو جو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کرم تھا اور اتحادی حکومت کی اجتماعی کاوش تھی، اگر خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کرتا تو بڑی بدتر صورتحال ہوتی، اس کا سوچنا بھی جسم پر خوف طاری کردیتا ہے، کہ ہمارے معاش سماج کا کیا حشر ہوتا۔ میرا مصمم ارادہ تھا کہ ہمیں کاوشیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کون حکومت بناتا ہے، اس کا فیصلہ عوام کرے گی، اگر ہمیں حکومت ملی تو ذاتی حیثیت میں کہہ سکتاہوں کہ ہمیں ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے گا، پاکستان کی معاشی بنیادیں مضبوط کرنے کیلئے ایک اور پروگرام میں جانا ہوگا، بڑے فیصلے کرنا پڑیں گے ،معیشت کی ری اسٹرکچرنگ کرنی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں