عمران خان کی اڈیالہ جیل سے تصویر، نگران حکومت کا کارروائی کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) نگران حکومت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے منظرعام پر آنے والی تصویر پر ردِعمل آیا ہے۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جو بھی ضروری کارروائی ہو گی ، کرے گی۔انہوں نےکہا کہ عمران خان کی تصویر ابھی دیکھی ہے تاہم وہ اس تصویر کے بارے میں تصدیق نہیں کر سکتے۔اگر یہ اڈیالہ جیل کے اندر بنی ہے تو اس حوالے سے جو بھی ضروری کاررائی سمجھی جائے گی وہ کریں گے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بعض لوگ الیکشن کے حوالے سے غلط فہمیاں ضرور پھیل رہے تھے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔اس بارے میں کچھ بھی غیر متوقع نہیں تھا۔گذشتہ روز اڈیالہ جیل میں موجود عمران خان کی تازہ ترین تصویر منظر عام پر آئی تھی۔تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کی۔ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری تصویر میں عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی یہ تصویر جیل میں لی گئی ۔عمران خان کو جیل میں قید 6 ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کئی مختلف کیسوں میں سنائی گئی سزاوں کے باعث جیل میں قید ہیں۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہٰی اور شیخ رشید بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں۔ دوسری جانب عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔ منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ووٹ کی خودحفاظت کریں،عمران خان نے خاص تاکید کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے بعد عوام پولنگ سٹیشن سے دور نہ جائیں، آپ سب کو ووٹ کی خود حفاظت کرنی ہے۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ ووٹ بڑا قیمتی ہے اس لئے عوام ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ سٹیشنز کے باہر چاہے پکنک منائیں یا لوڈو کھیلیں لیکن اپنی جگہ نہ چھوڑیں اور پولنگ سٹیشنز کے قریب ہی رہیں۔اس بار دھاندلی کے ہر منصوبے کو ہم نے ناکام بنانا ہے، ووٹ کی چوری کو روکنے کیلئے عوام اپنی نظریں کھلی رکھیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close