لاہور (پی این آئی) شب معراج کی آمد، رمضان المبارک کی آمد چند دن کی دوری پر رہ گئی، پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، ماہ شعبان کی چاند کی رویت کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق آج کی شب ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں کی رات شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جائے گی۔آج کی رات شہر شہر گلی گلی میں محافل ذکر معراج منعقد ہو ں گی اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا جائے گا جبکہ آج کی رات کی مناسبت سے مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب شب معراج کی آمد پر رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی گئی ہے۔ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں نے ماہ مبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔رجب المرجب کی 27 تاریخ ہو جانے کے بعد رمضان المبارک کے آغاز میں اب 32 یا 33 دن باقی ہیں۔
پاکستان، سعودی عرب سمیت بیشتر ممالک میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی گئی ہے۔ فلکی حساب سے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی ہے، سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔جبکہ معروف غیر ملکی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی تھی۔ اس حوالے سے امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان نے حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے اس بار رمضان المبارک مارچ 2024ء کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے اور عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
تاہم سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان اسلامی مہینوں خاص کر رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحٰی کی تاریخوں کی پیشن گوئیوں کے حوالے سے خاصی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ ابراہیم الجروان اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر اہم اسلامی مہینوں اور تہواروں کی تاریخوں سے متعلق پیشن گوئیاں کر چکے، ان کی کئی پیشن گوئیوں درست بھی ثابت ہو چکیں۔واضح رہے کہ 13 جنوری سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں ماہ رجب المرجب کا آغاز ہو چکا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ رجب کے آغاز کے بعد رمضان المبارک کی آمد کا انتظار بھی بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان مارچ میں رمضان المبارک کا استقبال کریں گے، یوں رواں سال رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 سے رمضان المبارک سردیوں میں آتا رہے گا تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔ ’اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں