الیکشن کے بعد پارلیمان میں بیٹھیں گے یا نہیں؟ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے اہم رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ انتخابات کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ امید ہے کہ ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمیں جوائن کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتخابات کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے، ہمارے امیدوارہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہم سےاین آر او مانگ رہے تھے، ان لوگوں نے جیسے ہی حکومت سنبھالی اپنے کیسز بند کروا دیے۔واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ 8 فروری بروز جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں