الیکشن کمیشن کا نتائج سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی )الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے 8 فروری کو رات 12 بجے تک الیکشن نتائج مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ای ایم ایس سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ایم یو کرنل (ر) سعید نے کہا کہ ہم رات 2 بجے تک تمام نتائج مکمل کر لیں گے، انٹرنیٹ بند ہو یا چلے ای ایم ایس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، نیپرا نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کل لوڈشیڈنگ نہیں ہوں گی ،سکیورٹی اور دیگر وجوہات سے کہیں رزلٹ کی تاخیر تو ہوسکتی ہے مگر نتیجے پر فرق نہیں پڑے گا،انہوں نے مزید کہا کہ انجینئرزیہاں پر نیٹ ورک دیکھ رہے ہیں، ہیلپ ڈیسک موجود ہے، ای ایم ایس ہیلپ ڈیسک میں 8 آپریٹرز ہیں ہر صوبے کو2 آپریٹرز ڈیل کررہے ہیں،3 ہزار کے قریب لیپ ٹاپ اور متعدد کمپیوٹرز پر مانیٹرنگ چل رہی ہے۔

کرنل (ر) سعید نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ملک بھر سے آراوز کی لائیو لوکیشن آرہی ہے جنکی مانیٹرنگ چل رہی ہے، ہر انسان ہمارے سسٹم میں نہیں جا سکتا سکیورٹی سسٹم ہے، کتنے لوگ لاگ اِن، کتنے لاگ آو¿ٹ ہیں سسٹم پر مانیٹر ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں