کراچی (پی این آئی) نگران وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ کوشش کی ہے سیکیورٹی کو فول پروف بنائیں اگر ضرورت پڑی تو موبائل فون سروس بھی بند کردی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں، تھریٹس تھیں جنپر قابو پایا گیا ہے، جن علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے وہاں سیکیورٹی زیادہ رکھی ہے، اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پولنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں