ایک اور گرفتاری ، وعدہ معاف گواہ بننے کو بھی تیار، بڑا دعوٰی

لاہور(پی این آئی)ایک اور گرفتاری ، وعدہ معاف گواہ بننے کو بھی تیار، بڑا دعوٰی۔۔۔۔۔۔۔۔۔سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’9مئی کا ایک اور ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جو وعدہ معاف گواہ بننے کو بھی تیار ہوگیا ہے ‘۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں غریدہ فاروقی نے لکھا کہ ’’ عمران خان ختم شُد ! پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کو کل شام راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ،

اس نے لوگوں کو نہ صرف ریاست کے خلاف ورغلایا بلکہ ملکی املاک کو نقصان بھی پہنچایا ، 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد ریاست کے خلاف غداری کے مرتکب ہوئے اورراجہ ناصر نے اپنا جرم قبول کرلیا‘۔غریدہ کا مزید کہناتھاکہ ’ راجہ ناصر 9مئی کے واقعات کے “ماسٹر مائنڈ” کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا ہے ‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close