اڈیالہ جیل سے عمران خان کی پہلی تصویر وائرل

راولپنڈی (پی این آئی) 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل عمران خان کی اڈیالہ جیل سے تصویر شیئر کی گئی ہے۔۔۔۔۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ان کی تصویر شیئر کی گئی جس میں عمران خان شاہ محمود قریشی کے ساتھ کھڑے ہوئے ان کی بات سن رہے ہیں۔۔۔۔ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کے بعد یہ پہلی تصویر ہے جو منظرعام پر آئی ہے اور سوشل میڈیا پر صرف اس کے ہی چرچے چل رہے ہیں، یہاں تک کہ ایکس پر عمران احمد خان نیازی کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close