8 فروری سے قبل ٹریفک پولیس کا اہم اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)8 فروری سے قبل ٹریفک پولیس کا اہم اعلان۔۔۔۔۔۔۔ٹریفک پولیس کا 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہ کرنے کا اعلان، الیکشن والے دن چالان کی صورت میں شہری بطور ضمانت رجسٹریشن بک اور لائسنس جمع کروا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ریفک پولیس نے ووٹ کاسٹ کرنے والوں کےلئے احسن اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری تک کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ پر چالان نہیں کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق شہری صبح 07 بجے سے رات 11 بجے تک شناختی کارڈ متعلقہ ٹریفک سیکٹر سے موصول کرسکتے ہیں،

چالان کی صورت میں شہری بطور ضمانت رجسٹریشن بک اور لائسنس جمع کروا سکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم سے شہری فوری موقع پر چالان جمع کروا کر کاغذات واپس حاصل کر سکتے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق 10 روز تک چالان جمع نہ کروانے پر کاغذات متعلقہ ضلع کچہری جمع کروا دیئے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم کرنے اور آپ کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے دھاندلی کے دو نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ایک یہ کہ دوران ِڈرائیونگ چالان کی صورت میں پولیس آپ سے ڈرائیونگ لائسنس کی بجائے اصل شناختی کارڈ کا مطالبہ کرے گی تاکہ آپ اصل شناختی کارڈ موجود نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کے روز ووٹ ڈالنے سے محروم ہو جائیں۔

دوسرا یہ کہ متعدد افراد پرمشتمل بڑے گھرانوں کے افراد کو نامعلوم یا معلوم فون نمبرز سے رابطہ کر کے کہا جا رہا ہے کہ آپ کے نام پر جعلی شناختی کارڈ موجود ہونے کی وجہ سے آپ کا اصل شناختی کارڈ بلاک کیا جا رہا ہے، تاکہ آپ اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close