عام انتخابات 2024 ، انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری

اسلام آباد(پی این آئی)عام انتخابات 2024 ، انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری۔۔۔۔۔۔۔عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع ہو گئی۔اسلام آباد میں انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہو گیا ہے۔ڈی آر او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں پولنگ میٹریل متعلقہ حلقے کو دیا جا رہا ہے، پریزائیڈنگ افسران کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی ہدایات کی گئی ہیں۔کراچی میں ضلع شرقی میں پولنگ سامان کی ترسیل ایکسپو سینٹر سے ہو گی، ایکسپو سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

ملتان کے قومی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 12 حلقوں کے پریزائیڈنگ افسران کو سامان فراہم کیا جا رہا ہے، پولنگ سامان فراہم کرنے کے لیے تین سینٹرز بنائے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔این اے 148، 149، 150 اور 151 کے پریزائیڈنگ افسران کو سامان ملتان پبلک اسکول سے فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ این اے 152 کے لیے شجاع آباد اور 153 کے لیے جلالپور پیروالا میں سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔پولنگ سامان سخت سیکیورٹی میں پریزائیڈنگ افسران کو فراہم کیا جارہا ہے، پولنگ سامان پولیس کی سیکیورٹی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچایا جارہا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ پولنگ سامان کی ترسیل شام 6 بجے تک مکمل کر لی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔دوسری جانب پشاور میں بھی انتخابی سامان کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پشاور میں 3 مقامات سے پولنگ میٹریل متعلقہ عملے کے حوالے کیا جا رہا ہے، ٹیکنیکل کالج کوہاٹ روڈ، اسپورٹس کمپلکس اور عیدگاہ سے پولنگ میٹریل کی ترسیل جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں