کیا نواز شریف 2014 کے دھرنے کے دوران اقتدارچھوڑنے کیلئے تیار تھے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد( پی این آئی)پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف 2014 کے دھرنے کے دوران اقتدار اور ملک چھوڑنے کیلئے تیار تھے۔

خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے کہا مجھے صرف آصف علی زرداری ہی بچا سکتا ہے ،آصف علی زرداری نے ہی 2014 میں نواز شریف کی حکومت بچائی۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا تھا میں اور میرا خاندان آصف زرداری کا احسان کبھی نہیں بھول سکتے۔خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اتنے بھی بیمار نہیں تھے، بس بیماری کے بہانے ملک سے بھاگنا تھا، نواز شریف سزا یافتہ ہو کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، نواز شریف ڈیل کر کے لاڈلا بن کر وطن واپس آتے ہیں تو قانون بے بسی کی تصویر بن جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close