اسلام آباد( پی این آئی)سینیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے دور صدارت کے حوالے سے ایک بڑے واقعےکا انکشاف کیا ہے۔
جیو نیوز کی الیکشن پر خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ یہ جو کہتے ہیں کہ آصف زرداری سب پر بھاری، مگر وہ خود پیپلز پارٹی پر بھاری پڑے ہیں خاص طور پر پنجاب اور کے پی میں ، یہ ایک صوبے کی جماعت بن کر رہ گئی ہے ۔شہزاد اقبال کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیاست کبھی اسٹیبلشمنٹ کے رائٹ سائڈ پر اور کبھی لیفٹ سائڈ پر ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنی سیاست میں 180 ڈگری کے جتنے یو ٹرن لیے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہا کہ ان کی پوزیشن کیا ہے؟
اس موقع پر حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ بات ٹھیک ہےکہ پیپلز پارٹی کبھی اسٹیبلشمنٹ کے کبھی ایک طرف ہوتی ہے کبھی دوسری طرف ہوتی ہے،کچھ ہماری ذاتی معلومات ہیں جو ابھی بھی لوگوں کے ساتھ شیئرکرنا بہت مشکل ہے، جب پیپلز پارٹی 18 ویں ترمیم کر رہی تھی تو پیپلز پارٹی کے جو اتحادی تھے وہ بھی 18 ویں ترمیم پر اس کا ساتھ نہیں دے رہے تھے، پیپلز پارٹی نے چھوٹے صوبوں کو اپنے ساتھ ملا کر ترمیم کی، بعد میں ایک سابق آرمی چیف نے کھلے عام یہ کہنا شروع کردیا کہ آپ نے جو 18 ویں ترمیم کی ہے یہ مجیب الرحمان کے 6 نکات سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں