پنجاب کی وزارت اعلیٰ، آئی پی پی کا امیدوار کون؟

اسلام آباد (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیےامیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے ۔

آئی پی پی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ مل کر پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان ہمارے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پی تقریباً8کے قریب قومی اسمبلی کی نشستیں جیتے گی۔ہمارا 20 سے زائد افراد پر مشتمل پارلیمانی گروپ قومی اسمبلی میں ہوگا۔ہمارا اتحاد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوگا۔ (ن )لیگ، آئی پی پی، آزاد امیدوار اور ایم کیو ایم کو وفاق کا حصہ بنائے گی۔ پنجاب اسمبلی میں 60 فیصد کے قریب آزاد امیدوار مل کر صوبائی حکومت بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت معیشت کی بقاء کے چیلنج کا سامنا ہے، تحریک فساد کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close