پی ٹی آئی کی ویب سائٹ اور ہیلپ لائن بلاک

لاہور ( پی این آئی) تحریک انصاف کی ویب سائٹ اور ہیلپ لائن کو بلاک کر دیا گیا، ووٹرز کی آگاہی کیلئے قائم کی گئی ہیلپ لائن بلاک کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے نئی ہیلپ لائن لانچ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ نگران حکومت نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ اور ہیلپ لائن کو بلاک کر دیا ہے۔

جبکہ خاتون صحافی بے نظیر شاہ نے بھی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ تحریک انصاف کی ویب سائٹ کو ملک میں بلاک کیا جا چکا ہے۔ خاتون صحافی نے بتایا کہ اس حوالے سے جب پی ٹی اے سے پوچھا جاتا ہے تو ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا جاتا۔ جبکہ ووٹرز کی آگاہی کیلئے لاچ کی گئی ہیلپ لائن بلاک کیے جانے پر تحریک انصاف نے نئی ہیلپ لائن لاچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ ووٹرز کو تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے انتخابی نشان کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی موبائل ایپ بھی لانچ کی گئی ہے۔) تحریک انصاف کی ویب سائٹ اور ہیلپ لائن کو بلاک کر دیا گیا، ووٹرز کی آگاہی کیلئے قائم کی گئی ہیلپ لائن بلاک کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے نئی ہیلپ لائن لانچ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ نگران حکومت نے پی ٹی آئی کی ویب سائٹ اور ہیلپ لائن کو بلاک کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close