ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں صلح ہوگئی

لاہور (پی این آئی) لاہور کے حلقہ این اے 127 میں ووٹوں کی خریداری کے معاملے پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں صلح ہوگئی۔

“ایکسپریس نیوز “کے مطابق دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر لگائے گئے الزامات واپس لے لئے ہیں جبکہ دونوں جماعتوں نے اقرار کیا ہے کہ این اے 127 اور پی پی 160 میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ این اے 127 کے امیدوار عطا تارڑ نے پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خریداری کا الزام عائد کرتے ہوئے 2 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا، عطا تارڑ پیپلزپارٹی کے دفتر میں ساتھیوں سمیت داخل ہوگئے تھے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے عطا تارڑ پر دفتر پر حملے اور کارکنوں کے اغوا ءکا الزام عائد کرتے ہوئے لیگی رہنما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں