نواز شریف عوام کو جلسوں میں نکالنے میں کس حد تک کامیاب ہوئے ؟

ویب ڈیسک (پی این آئی)جیو نیوز کی عام انتخابات سے متعلق خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگاروں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی انتخابی مہم پر تبصرے کیے۔

جیو نیوز کی الیکشن نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی حامد میر کا کہنا تھاکہ سارے جلسوں میں آ پ کہہ سکتے ہیں لیکن میرا خیال ہے پرنٹ میڈیا میں وہ جس طریقے سے چھائے ہوئے ہیں اس سے کچھ پڑھے لکھے لوگوں میں ری ایکشن بھی ہورہا ہے، آپ پیسے کا استعمال کررہے ہیں اشتہارات کی بات کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے دوتین دن پہلے اگر آپ نواز شریف کو establish کریں کہ وہ ہی ہیں وزیراعظم پاکستان کے جواصلی ہیڈ لائنز ہیں، آپ اشتہار کے ذریعے اور ہیڈ لائنز کی جگہ اپنا آپ اشتہار لگوا رہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ اتنا بھی آپ کو یقین نہیں ہے۔

اینکر کے سوال پر شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھاکہ یہ خیال کیا جارہا تھا لوگ نہیں نکلیں گے بڑا مشکل ہوگا عوام کاسامنا کرنا، پارٹی کی بنیاد تو موجود ہے ہم دیکھا 2018 سے دو تین سال پہلے تک کتنی کثیر مہم ان کے خلاف کی گئی، پوری ریاستی مشینری کا استعمال کرکے میڈیا، عدالتی نظام کا استعمال کرکے جیل میں آپ نے ڈال دیا اس کے باوجود پارٹی نے سوا کروڑ ووٹ لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں