ویب ڈیسک (پی این آئی)جیو نیوز کی عام انتخابات سے متعلق خصوصی نشریات میں تجزیہ نگاروں نے پاکستان پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم اور سندھ میں طرز حکمرانی پر بات کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔
خصوصی نشریات میں پی پی چیئرمین بلاول کے انتخابی وعدوں پر بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی حامد میر کا کہنا تھاکہ آج کل پیپلز پارٹی ایک ایسا وعدہ کررہی ہے جو وہ کبھی بھی پورا نہیں کرسکتی، بلاول کہہ رہے ہیں کہ اگر میں وزیراعظم بن گیا تو آتے ساتھ ہی سارے سیاسی قیدی رہا کردوں گا، دوسرے الفاظ میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں عمران خان کو رہا کردوں گا، وہ کر ہی نہیں سکتے وہ کہہ رہے ہیں میں 300 یونٹ بجلی دوں گا وہ دے ہی نہیں سکتے، یہ تو غلط بات ہے اس طرح کے وعدے نہیں کرنے چاہئیں۔اس موقع پر تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہا کہ اس انتخابی مہم میں ایک کریڈٹ بلاول بھٹو کو دینا چاہتی ہوں ان کی انتخابی مہم میں نہ انہوں نے خواتین کو نشانہ بنایا نہ اقلیتوں کونشانہ بنایا۔
آصفہ بھٹو زرداری سے متعلق سوال پر سینیئر صحافی حامد میر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سب سے طاقتورانسان اندر باہر وہ آصفہ بھٹو زرداری ہے، گھر کے اندر بھی طاقتور ہے اور باہر بھی طاقتور ہے جب چاہے ٹکٹ لے سکتی ہے، ابھی اس نے ٹکٹ خودنہیں لیا۔انہوں نے بتایاکہ آصفہ کی والد بھی مانتا ہے بھائی بھی اس کی مانتا ہے، وہ قومی اسمبلی کا ٹکٹ لینا چاہیں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ لینا چاہیں ان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن وہ ابھی چاہتی ہیں کہ میں پیچھے رہ کر کام کروں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں