قصور (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ورکرز کو کہتی ہوں نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کےلیے دفن کردیں اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست چھوڑ دیں۔
قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ قصور نے نواز شریف کا پرچم کبھی گرنے نہیں دیا، قصور نے کبھی کسی اور جماعت کو قصور میں گھسنے نہیں دیا۔ قصور والو! آپ کی استقامت کو سلام ہے، قصور نے ہمیشہ نواز شریف کا مان رکھا۔مریم نواز نے کہا کہ ہر سروے کہہ رہا ہے ن لیگ نے مقبولیت میں تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہر سروے نے مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کے پرخچے اڑا دیے۔ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عوام دیوانہ وار نواز شریف کی طرف دوڑے چلے آتے ہیں، نواز شریف کے خلاف انتقام کی ہر لائن عبور کی گئی، کہا گیا نواز شریف تاریخ کا حصہ بن گیا، کہا گیا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ سیاست نواز شریف سے شروع اور نواز شریف پر ختم ہو رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں